Thursday, May 14, 2026
ہومپاکستانعدم اعتماد کے روز شاہراہ دستور پر 20لاکھ لوگ جمع کریں گے ، احسن اقبال کا دعویٰ

عدم اعتماد کے روز شاہراہ دستور پر 20لاکھ لوگ جمع کریں گے ، احسن اقبال کا دعویٰ

مسلم لیگ ن کے سیکریٹری جنرل اور رکن قومی اسمبلی احسن اقبال نے عدم اعتماد کے دن شاہراہ دستور پر 20 لاکھ لوگوں کا جلسہ کرنے کا اعلان کردیا۔

اتوار کو پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد کسی سیاسی تبدیلی کی نہیں عوام کی تحریک ہے، آج حکومت نے جو پاکستان کا حشر کیا ہے اگر یہ رخصت نہ ہوئی تو ملک کو دوبارہ درست راستے پر لانا مشکل ہوجائے گا۔

احسن اقبال نے کہا کہ آج پاکستان کی تمام سیاسی و جمہوری قوتیں ایک پلیٹ فارم پر اکٹھی اور آئین و عوام کے مفاد کے تحفظ کے لئے اس حکومت کو گھر بھیجنے کے لئے متحد ہیں، ملک سے بیرونی سرمایہ کاری بھاگ گئی ہے آج پورا انتظامی ڈھانچہ مفلوج ہوچکا ہے 4 سال مکمل ہونے کے بعد پاکستان کی معیشت ناکام معیشت پیش کررہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران نیازی 20 ہزار ارب کے قرضے لے چکے ہیں سارے قرضے خسارہ پورا کرنے میں جھونک دیئے ہیں۔

مسلم لیگ ن کے سیکریٹری جنرل احسن اقبال کا کہنا تھا کہ جتنے اسکینڈل اس حکومت کے آئے اتنے پاکستان کی تاریخ میں نہیں آئے، پی ٹی آئی کی کرپشن کا پلڑا بھاری ہے کیونکہ تمام مافیاز کے نمائندے کابینہ میں بیٹھے ہیں اور ہر مافیا عمران خان کا ڈونر ہے

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔