Friday, May 15, 2026
ہومپاکستانبھان متی کا کنبہ حکومت گرانا چاہتا ہے، انکا مقصد صرف کیسز سے نجات ہے، وزیر اطلاعات

بھان متی کا کنبہ حکومت گرانا چاہتا ہے، انکا مقصد صرف کیسز سے نجات ہے، وزیر اطلاعات

وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ اپوزیشن والے سارے تاش کے پتے ہیں پھونکوں سے گر جانے والے ایک دھکا دیا تو بکھر جائیں گے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں وزیراطلاعات فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ بھان متی کا کنبہ حکومت گرانا چاہتا ہے، جب کہ ان کی جانب سے وزیر اعظم کے امیدوار کا وجود ہے نہ وزیر اعلی کا، ان کا مقصد صرف کیسز سے نجات ہے۔
فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پاکستان کا صرف ایک ہی لیڈر ہے عمران خان، اپوزیشن والے تو سارے تاش کے پتے ہیں، پھونکوں سے گر جانے والے ایک دھکے سے بکھر جائیں گے، اپوزیشن ڈی چوک کے جلسے کا انتظار کرے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔