Thursday, May 21, 2026
ہومپاکستانجمہوری حکومت کوئی خطرہ نہیں، چوروں کا ایجنڈا ناکام بنا دیں گے،وزیراعظم

جمہوری حکومت کوئی خطرہ نہیں، چوروں کا ایجنڈا ناکام بنا دیں گے،وزیراعظم

اسلام آباد،وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت پی ٹی آئی کور کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔مشیرپارلیمانی اموربابراعوان نے قانونی امور پر بریفنگ دی۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان اجلاس کے دوران پراعتماد نظر آئے۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ جمہوری حکومت کوئی خطرہ نہیں، چوروں کا ایجنڈا ناکام بنا دیں گے،عدم اعتماد والے شوق پورا کر لیں ہماری تیاری مکمل ہے،

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ جمہوری حکومت کو کوئی خطرہ نہیں، جن کے مقدموں کو خطرہ ہے وہ لوٹی دولت کے ذریعے انقلاب نہیں لا سکتے۔اجلاس میں جنوبی پنجاب صوبے کا بل قومی اسمبلی لانے کا فیصلہ ہوا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔