Thursday, May 21, 2026
ہومپاکستانپیٹرولیم مصنوعات میں کمی کے بعد وزیراعظم نے قوم کو ایک اور خوشخبری سنا دی

پیٹرولیم مصنوعات میں کمی کے بعد وزیراعظم نے قوم کو ایک اور خوشخبری سنا دی

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں پیٹرول اور ڈیزل دبئی سے بھی سستا ہے جبکہ ٹیکس آمدن میں اضافے کی وجہ سے پیٹرول کی قیمت کم کی۔

تفصیلات کے مطابق پیر کو اسلام آباد میں احساس رعایت راشن اسکیم کے اجرا کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ٹیکس آمدن میں اضافے کی وجہ سے پیٹرول کی قیمت کم کی۔عمران خان نے کہا کہ احساس پروگرام کے تحت 98 فیصد پیسہ عورتوں کے ہاتھ میں دیا جاتا ہے تاکہ عورتیں بچوں کی تعلیم سمیت دیگر معاملات کو چلا سکے۔وزیراعظم نے کہا کہ احساس پروگرام سے خواتین کو بااختیار بنانا ہے، جب تک خواتین تعلیم یافتہ نہیں ہوں گی ملک آگے نہیں بڑھ سکتا۔عمران خان نے کہا کہ ورلڈ بینک نے تسلیم کیا کہ پاکستان کا احساس پروگرام دنیا کا بہترین منصوبہ ہے۔وزیراعظم نے اعلان کیا کہ رواں ماہ کے آخر تک سندھ کے علاوہ ہر خاندان کو ہیلتھ کارڈ دیا جائے گا، جس کے ذریعے 10 لاکھ روپے تک کا مفت علاج کروایا جاسکے گا۔احساس رعایت راشن اسکیم کے تحت 2 کروڑ خاندانوں کو 30فیصد ماہانہ رعایت دی جائے گی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔