ہومتازہ ترینآسٹریلوی سابق سپنر شین وارن انتقال کر گئے

آسٹریلوی سابق سپنر شین وارن انتقال کر گئے

بنکاک ،لاہور(آئی پی ایس)آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے سابق لیجنڈ سپنر شین وارن انتقال کر گئے۔غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق آسٹریلوی سپنر 52 سال کی عمر میں زندگی کی بازی ہار گئے ہیں-
ان کا انتقال تھائی لینڈ میں ہوا، تھائی لینڈ میں دل کا دورہ پڑنے سے وہ چل بسے۔خاندان کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق شین اپنے ولا میں مردہ حالت میں پائے گئے-
خاندان اس وقت رازداری کی درخواست کرتا ہے اور مناسب وقت پر مزید تفصیلات فراہم کرے گا،شین وارن کے انتقال پر وزیر اعظم عمران خان ،پاکستانی اور غیرملکی کرکٹرز نے افسوس کا اظہار کیا ہے-

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔