ہومپاکستانیوٹیلیٹی اسٹورز پر 8ارب 28 کروڑ کا تاریخی رمضان پیکچ دینے کی تیاری

یوٹیلیٹی اسٹورز پر 8ارب 28 کروڑ کا تاریخی رمضان پیکچ دینے کی تیاری

حکومت نے رمضان میں یوٹیلیٹی اسٹورز پر 8 ارب 28 کروڑ روپے کے بڑے رمضان پیکج دینے کی تیاری شروع کردی ہے۔
تفصیلات کے مطابق حکومت نے یوٹیلیٹی اسٹورز پر بڑا رمضان پیکچ دینے کی تیاری شروع کردی ہے، جس کے تحت 19 اشیا ضروریہ پر سبسڈی دی جائے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال یوٹیلیٹی اسٹورز پر 7 ارب 84 کروڑ26 لاکھ روپے کا رمضان پیکج دیا گیا تھا، تاہم اس سال مہنگائی کے تناسب کو دیکھتے ہوئے 8 ارب 28 کروڑ روپے کا پیکج دینے کی تجویز ہے۔
یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کے ذرائع کے مطابق رمضان ریلیف پیکج کے تحت سب سے زیادہ سبسڈی گھی کے لیے مختص کرنے کی تجویز ہے، گھی کے لیے 4 ارب 5کروڑ روپے کی سبسڈی تجویز ہے ، آٹے پر 2 ارب 53 کروڑ 40 لاکھ روپے کی سبسڈی تجویز ہے، جب کہ چینی پر 75 کروڑ روپے کی سبسڈی کی تجویز ہے۔
ذرائع کے مطابق باسمتی چاول پر ڈھائی کروڑ روپے، سیلہ چاول ایک کروڑ اور ٹوٹا چاول پر 3 کروڑ 60 لاکھ روپے سبسڈی کی تجویز ہے، دال چنا 3 کروڑ، دال مسور 3 کروڑ، سفید چنے پر 5 کروڑ روپے کی سبسڈی تجویز ہے، رمضان پیکچ کے تحت دیگر اشیا پر 76کروڑ 50 لاکھ روپے کی سبسڈی تجویزہے۔
یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کے ذرائع کا کہنا ہے کہ یوٹیلیٹی سٹورز کی جانب سے 1500سے زائد مختلف برانڈڈ اشیاپر بھی شہریوں کو ریلیف دیا جا ئے گا اور اس ریلیف کے لیے یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن مختلف برانڈز کے ساتھ رابطہ کر رہی ہے تاکہ مختلف برانڈز کی اشیاکے ریٹ یوٹیلیٹی سٹورز کے لیے کم کروائے جا سکیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔