وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت ملکی معیشت کی ترقی کیلئے ذیادہ استعداد والے شعبوں کو مراعات فراہم کر رہی ہے،صنعتی اور آئی ٹی شعبے کی ترقی کیلئے حکومت نے تاریخی پیکیج دیا،حکومت نے ملکی نظام میں کاروباری سرگرمیوں کیلئے سہولیات بڑھانے کیلئے بڑے پیمانے پر اصلاحات متعارف کرائی ہیں،باصلاحیت نوجوان فری لانسرز کو سہولیات کی فراہمی سے زرِ مبادلہ میں اضافہ ممکن ہوگا، ملکی آئی ٹی برآمدات میں اضافہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔
جمعہ کو وزیرِ اعظم عمران کی زیرِ صدارت ترجیحی شعبوں کے تحت آئی ٹی شعبے میں دی جانے والی مراعات پر اہم اجلاس ہوا۔اجلاس میں وفاقی وزرا اسد عمر، حماد اظہر،چیئر مین اسپیشل ٹیکنالوجی زونز اتھارتی عامر ہاشمی اور متعلقہ اعلیٰ حکام شریک ہوئے ۔اجلاس میں گورنر اسٹیٹ بنک رضا باقر نے وڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔
اجلاس کو آئی ٹی سٹارٹ-اپس، صنعتی شعبے اور موجودہ آئی ٹی کمپنیوں کیلئے موجودہ حکومت کی دی جانے والی سہولیات کے نفاذ پر تفصیلی طور پر آگاہ کیا گیا۔اجلاس کو بتایا گیا کہ وزیرِ اعظم کے حال ہی میں دیے گئے انڈسٹریل و آئی شعبے کے پیکیج پر عملدرآمد تیزی سے جاری ہے. ملک میں فری لانسسزر کی تعداد میں حکومتی اقدامات کی بدولت خاطر خواہ اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، حالیہ اعلان کردہ سہولیات کی بدولت اس میں مزید اضافہ ہوگا. فری لانسرز کی ون-سٹیپ رجیسٹریشن پاکستان سافٹ وئیر ایکسپورٹ بورڈ پورٹل سے یقینی بنائی گئی ہے جس کی فیڈرل بورڈ آف رینیو (FBR) سے رجسٹریشن خودکار ہوگی۔اسکے علاوہ فری لانسنگ کے ذریعے بیرونِ ملک سے حصول کردہ رقوم کی پاکستان میں با آسان ترسیل کیلئے بنکنگ چینلز تک رسائی کیلئے اسٹیٹ بنک ترجیحی بنیادوں پر اقدامات یقینی بنا رہا ہے،اسکے علاوہ آئی ٹی کمپنیوں کو حکومت کی طرف سے دی گئی ٹیکس پر چھوٹ سے استفادہ حاصل کرنے کیلئے بھی نظام جلد فعال بنا دیا جائے گا۔
مزید برآں کمرشل بنکس کے ذریعے منظور شدہ سہولیات و مراعات کی یقینی فراہمی کیلئے بھی باقاعدہ راہنمائی جلد فراہم کی جا ئے گی۔وزیرِ اعظم عمران خان نے حکومت کی طرف سے اعلان کردہ سہولیات و مراعات کی فری لانسرز و آئی ٹی کمپنیوں اور صنعتوں کو فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات پر معینہ مدت میں عملدرآمد کی ہدایات جاری کیں۔وزیراعظم نے کہا کہ حکومت ملکی معیشت کی ترقی کیلئے ذیادہ استعداد والے شعبوں کو مراعات فراہم کر رہی ہے،صنعتی اور آئی ٹی شعبے کی ترقی کیلئے حکومت نے تاریخی پیکیج دیا۔
وزیراعظم نے کہا کہ حکومت نے ملکی نظام میں کاروباری سرگرمیوں کیلئے سہولیات بڑھانے کیلئے بڑے پیمانے پر اصلاحات متعارف کرائی ہیں،باصلاحیت نوجوان فری لانسرز کو سہولیات کی فراہمی سے زرِ مبادلہ میں اضافہ ممکن ہوگا، ملکی آئی ٹی برآمدات میں اضافہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔
علاوہ ازیں وزیر اعظم عمران خان نے فراش ٹائون اسلام آباد کے کم لاگت میں اپارٹمنٹس کی قرعہ اندازی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت غریب طبقے کو اپنا گھر خریدنے کے خواب کو پورا کر رہی ہے۔وزیر اعظم نے ہدایت کی کہ گھروں کی الاٹمنٹ میں شفافیت کو یقینی بنایا جائے۔انہوں نے کہا کہ بڑھتی ہوئی آبادی اور شہروں کے بے ہنگم پھیلائو کے تدارک کے لئے اونچی عمارتوں کی تعمیر کے ماڈل کو اپنایا جائے۔ فراش ٹائون منصوبہ نیا پاکستان ہائوسنگ و ڈویلپمنٹ اتھارٹی اور سی ڈی اے کے اشتراک سے مکمل کیا جا رہا ہے جو کہ 2000 کم لاگت اپارٹمنٹس پر مشتمل ہے۔ایک اپارٹمنٹ کی قیمت 32 لاکھ روپے مقرر کی گئی جس میں 3 لاکھ روپے حکومت سبسڈی فراہم کرے گی جس کی بدولت فی یونٹ لاگت 29 لاکھ رہ جائے گی
۔غریب اور متوسط طبقے کے ے اسلام آباد میں اپنا گھر خریدنے کے خواب کو پورا کرنے کے لیے وزیر اعظم کی خصوصی دلچسپی سے یہ منصوبہ مکمل کیا جا رہا ہے۔اپارٹمنٹس کی خریداری کے لیے پرائیویٹ بنک آسان اقساط پر قرضے کی سہولت بھی فراہم کر رہے ہیں۔سبسڈی کی بدولت ان اپارٹمنٹس کی ماہانہ قسط 13000 روپے ہوگی جبکہ مارکیٹ ریٹ 38000 روپے بنتی ہے۔وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار اور وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب بھی تقریب میں موجودتھے۔
صنعتی اور آئی ٹی شعبے کی ترقی کیلئے تاریخی پیکیج دیا،وزیراعظم
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
