Wednesday, June 10, 2026
spot_img
spot_imgspot_img
ہومپاکستانریور راوی پراجیکٹ کو غیر قانونی قرار دینے کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج

ریور راوی پراجیکٹ کو غیر قانونی قرار دینے کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج

پنجاب حکومت نے ریور راوی پراجیکٹ کو غیر قانونی قرار دینے کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا۔تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے سپریم کورٹ میں روڈا پراجیکٹ فیصلے کیخلاف اپیل میں متفرق درخواست دائر کر دی۔ کیس کے تفصیلی فیصلے میں پراجیکٹ کالعدم کرنے کیخلاف اضافی جواز کیساتھ متفرق درخواست دائر کی گئی۔پنجاب حکومت نے درخواست میں موقف اپنایا کہ مفاد عامہ کہ درخواست میں ریور راوی پراجیکٹ کو غیر قانونی قرار دیا گیا، پنجاب حکومت کو درخواست میں فریق نہیں بنایا گیا، تمام قواعد و ضوابط پورے کر کے منصوبہ شروع کیا گیا، استدعا ہے کہ سپریم کورٹ روڈا سے متعلق لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔