Wednesday, May 13, 2026
ہومپاکستاننوسر بازی کا مقدمہ ، ایم کیو ایم کے سابق سینٹر میاں عتیق 14روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل

نوسر بازی کا مقدمہ ، ایم کیو ایم کے سابق سینٹر میاں عتیق 14روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل

راولپنڈی ( آئی پی ایس ) ایم کیو ایم کے سابق سینٹر میاں عتیق کو چودہ روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھجوا دیا گیا،عدالت نے چھ فروری کو دوبارہ پیش کرنے سمیت آئندہ سماعت پر مقدمہ کا چالان طلب کرلیا۔فراڈ،دھوکہ دہی اور نوسر بازی کے مقدمہ میں گرفتار ایم کیو ایم کے سابق سینیٹر میاں عتیق کو پولیس نے ڈیوٹی مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا،پولیس نے عدالت سے میاں عتیق کے جوڈیشل ریمانڈ کی استدعا کی جسے منظور کرلیا گیا،عدالت نے میاں عتیق کو 6 فروری کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا جبکہ مقدمہ کی تفتیشی آفسیر سے آئندہ سماعت پر مقدمہ کا چالان بھی طلب کرلیا،میاں عتیق کو گزشتہ روز لاہور کے مقامی ہوٹل سے قلعہ گجر سنگھ پولیس نے اس وقت گرفتار کیا تھا جب وہ ہوٹل میں چیک ان ہوئے،میاں عتیق کے خلاف تھانہ گنجمنڈی میں گزشتہ سال جون میں ضلعی انتظامیہ کی درخواست پرمقدمہ درج کیا گیا تھا،میاں عتیق پر پراپرٹی کے جعلی دستاویزات پیش کرنے کا الزام ہے،مقدمہ میں میاں عتیق گزشتہ سال سے اشتہاری تھے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔