Wednesday, May 13, 2026
ہومپاکستاننوسر بازی کاالزام ،ایم کیو ایم سابق سینیٹر میاں عتیق لاہور سے گرفتار

نوسر بازی کاالزام ،ایم کیو ایم سابق سینیٹر میاں عتیق لاہور سے گرفتار

اسلام آباد(آئی پی ایس )ایم کیو ایم کے سابق سینیٹر میاں عتیق کو پولیس نے لاہور سے گرفتار کرلیا،سب رجسٹرار کے پاس پراپرٹی کے جعلی کاغذات داخل کرانے پر گزشتہ سال سے ایف آئی آر درج تھی۔ پولیس کے مطابق سینیٹر میاں عتیق کو قلعہ گجر سنگھ پولیس نے لاہور کے مقامی ہوٹل سے گرفتار کیا،میاں عتیق کو پولیس کے پاس موجود سافٹ ویئر ہوٹل آئی کی مدد سے اس وقت گرفتار کیا گیا جب وہ لاہور کے مقامی ہوٹل میں چیک ان ہوئے،راولپنڈی پولیس کے مطابق میاں عتیق کے خلاف ضلعی انتظامیہ کی درخواست پر گزشتہ سال جون میں فراڈ،دھوکہ دہی اور نوسر بازی کی دفعات کے تحت تھانہ گنجمنڈی راولپنڈی میں ایف آئی آر درج کی گئی تھی،ملزم میاں عتیق کو لاہورسے راولپنڈی منتقل کیا جا رہا ہے،جسے اتوار کی دوپہر مقامی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔
01 13

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔