Thursday, June 11, 2026
spot_img
spot_imgspot_img
ہومپاکستانوفاقی درالحکومت کے ہیلتھ ورکرز کرونا کے گھیرے میں،ڈاکٹرز بھی مہلک مرض میں مبتلا

وفاقی درالحکومت کے ہیلتھ ورکرز کرونا کے گھیرے میں،ڈاکٹرز بھی مہلک مرض میں مبتلا

وفاقی درالحکومت کے ہیلتھ ورکرز کرونا کے گھیرے میں ،اسلام آباد میں تیزی سی پھیلتی کرونا کی پانچویں لہر نے ڈاکٹرز کو متاثرہ کرنا شروع کر دیا ،ڈاکٹرز کی بڑی تعداد کرونا میں مبتلاہونے سے ہیلتھ وررکرز کی شدید کمی کے خطرات جنم لینے لگے۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے سب سے بڑے ہسپتال پمز میں 150 سے زائد ڈاکٹز اور سٹاف کرونا مبتلا ہوگئے۔پمز انتظامیہ کے مطابق پمز کے کارڈیک شعبے کے 30 سے زائد ڈاکٹرز اور سٹاف کرونا کا شکار ،پمز کی او پی ڈیز میں مریضوں کی غفلت ڈاکٹرز کے لیے درد سر بننے لگی، ہیلتھ ورکرز کی جانب انتظامیہ سے صرف ان ڈور ایمرجنسی کھلی رکھنے کی درخواست کی گئی ۔ذرائع کے مطابق پمز کی کچھ اوپی ڈیز بند اور وقت کا دورانیہ کم کرنے کے آپشن زیر غور ہے جبکہ پولی کلینک ،سی ڈی اے،نرم،سول سرجن ڈسپنسری میں بھی درجنوں ڈاکٹرز شہریوں کی لاپرواہی سے کرونا میں مبتلا ہوگئے۔شہریوں کی جانب سے کرونا ایس او پیز پر عمل درآمد نہ کرنے کے باعث ہیلتھ ورکرز کرونا کا پہلا شکار ہونے لگے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔