ہوماسلام آباداسلام آباد: پولیس مقابلوں میں 3 ڈاکو گرفتار،فرار ڈاکوؤں کی گرفتاری کیلئے آپریشن جاری

اسلام آباد: پولیس مقابلوں میں 3 ڈاکو گرفتار،فرار ڈاکوؤں کی گرفتاری کیلئے آپریشن جاری

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں دوپولیس مقابلوں میں 3 زخمی ڈاکوئوں کوگرفتار کرلیا گیا، ایک ڈاکوسرچ آپریشن کے دوران پکڑا گیا، 5 فرار ڈاکوئوں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔تفصیلات کے مطابق تھانہ نون کے علاقے جھنگی سیداں میں مسلح افراد شہری سیرقم لوٹ رہے تھے، گشت پرمامورپولیس اہلکاروں کودیکھ کرڈاکوئوں نے فائرنگ کردی۔جوابی کارروائی میں 2 ڈاکوزخمی ہوگئے، جنہیں ان کے تیسرے ساتھی سمیت گرفتارکرلیا گیا۔ فرارہونے والے 3 ڈاکوئوں کی گرفتاری کیلئے آپریشن جاری ہے۔ دوسرا واقعہ تھانہ رمنا کی حدود میں پیش آیا جہاں 3 ڈاکو اسلحہ کے زورپرشہری سے رقم لوٹ رہے تھے، واردات کی کال موصول ہونے پر پولیس نے کارروائی کی۔ملزمان نے تعاقب پر فائرنگ کی، جوابی کارروائی میں ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتارکرلیا جبکہ دو فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔