اسلام آباد، آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن (اپٹما)اور وفاقی حکومت کے درمیان گیس کے معاملے پر معاہدے طے پاگیا۔
اپٹما کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر اورسیکرٹری جنرل شاہد ستار نے معاہدے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ کل سے ٹیکسٹائل انڈسٹری کویومیہ ساڑھے7کروڑمکعب فٹ گیس ملناشروع ہوجائے، ہم نے عدالت سے حکم امتناع واپس لے لیے ہیں۔انہوں نے کہا کہ گیس فراہمی مرحلہ وار بڑھائی جائے گی، ہماری یومیہ گیس ضرورت 15 کروڑ مکعب فٹ ہے۔
ٹیکسٹائل انڈسٹری کو کل سے گیس ملے گی، حکومت اور اپٹما کا معاہدہ ہوگیا
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
