ہوماسلام آبادسی ڈی اے کی تجاوزات اور غیر قانونی تعمیرات کے خاتمے کیلئے کارروائیاں جاری

سی ڈی اے کی تجاوزات اور غیر قانونی تعمیرات کے خاتمے کیلئے کارروائیاں جاری

اسلام آباد ، وفاقی ترقیاتی ادارے (سی ڈی اے ) کی اسلام آباد میں تجاوزات اور غیر قانونی تعمیرات کے خاتمے کیلئے کارروائیاں تیزی سے جاری ہیں ۔
سی ڈی اے انتظامیہ کی ہدایت پر شعبہ انفورسمنٹ نے جمعہ کے روز اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں ضلعی انتظامیہ اور اسلام آباد پولیس کی معاونت سے تجاوزات اور غیر قانونی تعمیرات کے خاتمے کیلئے متعدد کارروائیاں کیں جسمیں تجاوزات کنندگان کا 2 ٹرک سامان ضبط جبکہ متعدد غیر قانونی تعمیرات بھاری مشینری کی مدد سے مسمار کردی گئیں۔ شعبہ انفورسمنٹ نے سیکٹر H-9 نرسری روڈ پر آپریشن جاری رکھتے ہوئے سڑک اور فٹ پاتھ پر قائم تجاوزات کو بھاری مشینری کی مدد سے مسمار کردیا ،ان تجاوزات سے ٹریفک کی روانی میں خلل پیدا ہورہا تھا آپریشن کے بعد راہدری کو ٹریفک کے لئے کھول دیا گیا۔ مزیدبرآں شعبہ انفورسمنٹ نے سیکٹر I-12 میں غیر قانونی آبادی کے مکینوں کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے کہا سرکاری اراضی کو ازخود خالی کردیا جائے ۔مزیدبرآں G-7 فسلٹیشن سینٹر کے عقب میں شعبہ انفورسمنٹ کا آپریشن کلین اپ تکمیل کے آخری مراحل میں ہے۔ آ پریشن کی تکمیل کے بعد واگزار کراگئی سرکاری اراضی کو میواکی فارسٹ کی تشکیل کے لئے انوائرمنٹ ونگ کے حوالے کر دیا جائے گا۔بعد ازاں اسلام آباد کے علاقے لہتڑار روڈ پر انسداد تجاوزات مہم کو جاری رکھتے ہوئے آپریشن کیا گیا جہاں درجنوں غیر قانونی اسٹالز کو بھاری مشینری کی مدد سے مسمار کردیا گیا اور تجاوزات کنندگان کا 2 ٹرک سامان بھی ضبط کرلیا گیا۔ اسی طرح جی ٹی روڈ کے اطراف 4 غیر قانونی کھوکے بھی بھاری مشینری کی مدد سے مسمار کردئیے گئے اور سرکاری اراضی پر قبضے کی کوشش کو ناکام بنادیا گیااس موقع پر سی ڈی اے انتظامیہ کا کہنا تھا کہ سرکاری اراضی کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے اور قبضہ مافیا سے کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی اور ان اقدامات کا مقصد اسلام آباد کو غیرقانونی تعمیرات اور تجاوزات سے پاک رکھنا ہے ۔واضح رہے کہ گزشتہ کئی ماہ سے وفاقی دارالحکومت میں سی ڈی اے تجاوزات اور غیر قانونی تعمیرات کے خلاف مسلسل آپریشن کرنے میں مصروف ہے جس سے اربوں روپے کی سرکاری اراضی واگزار کرائی جاچکی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔