ہوماسلام آبادچیئرمین فیڈرل ہیلتھ الائنس اسفند یار کی سیکرٹری صحت عامر خواجہ سے ملاقات

چیئرمین فیڈرل ہیلتھ الائنس اسفند یار کی سیکرٹری صحت عامر خواجہ سے ملاقات

اسلام آباد، چیئرمین ینگ کنسلٹنٹس ایسوسی ایشن و گرینڈ فیڈرل ہیلتھ الائنس ڈاکٹر اسفند یار خان نے وفاقی سیکرٹری قومی صحت عامر خواجہ سے ان کے دفتر میں ملاقات کی ۔ ڈاکٹر اسفند یار نے پاکستان انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز)کے 3سو سے زائد ملازمین جن میں ڈاکٹرز،نرسز،پیرامیڈیکل سٹاف ،نان پیرامیڈیکل سٹاف کو اگلے گریڈ میں ترقی دینے پر شکریہ ادا کیا ۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین فیڈرل ہیلتھ الائنس و ینگ کنسلٹنٹس ایسوسی ایشن پاکستان ڈاکٹر اسفند یار نے وفاقی سیکٹری قومی صحت کو ان کے آفس جا کر ملازمین کو ترقی دینے پر شکریہ ادا کیا ۔انہوں نے سیکرٹری قومی صحت عامر خواجہ کو آگاہ کیا کہ پمز کے 6 سو کے قریب ایسے ملازمین ہیں جن کو کرونا الاونس نہیں دیا گیا، ان کو کرونا الاونس دینے کا نوٹیفکیشن جاری کریں جس پر سیکرٹری وفاقی صحت نے انہیں یقین دہانی کروائی کے جتنے بھی ملازمین کرونا الاونس سے محروم رہ گئے ہیں، انہیں ہر صورت کرونا الائونس دیا جائے گا، یہ وہ ملازمین ہیں جنہوں نے کرونا کے خلاف فرنٹ لائن سولجز کا کردار اد ا کیا ہے، اس لیے ہم ان کی خدمات کو فراموش نہیں کر سکتے ، ڈاکٹر اسفند یار نے یقین دہانی کروائی کہ پمز کے ملازمین مریضوں کی بہتری کیلئے ہر ممکن خدمت کرنے کیلئے تیار ہیں ،کرونا کے دوران ہمارے سٹاف نے دوران ڈیوٹی شہادتیں دی ہیں ۔ہم مشکور ہیں کہ وفاقی سیکرٹری کی خصوصی دلچسپی کے باعث پمز کے ملازمین کو 17 سال بعد ترقی ملی اور انہیں کرونا الاونس بھی فراہم کیا گیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔