Wednesday, May 13, 2026
ہومدنیاچین کے 145ممالک اور 32 بین الاقوامی تنظیموں کے ساتھ "بیلٹ اینڈ روڈ" کی تعمیر با رے دستاویزات پر دستخط

چین کے 145ممالک اور 32 بین الاقوامی تنظیموں کے ساتھ “بیلٹ اینڈ روڈ” کی تعمیر با رے دستاویزات پر دستخط

بیجنگ ( )

قومی ترقی اور اصلاحاتی کمیشن کے ترجمان منگ وے نے اعلان کیا کہ ” چین اور افریقی یونین کے درمیان “بیلٹ اینڈ روڈ”کے تحت تعاون کا پہلا “رابطہ میکانزم” اجلاس منعقد ہوا۔ فریقین نے انسداد وبا، خوراک، توانائی، پیداواری صلاحیت ، سرمایہ کاری، انفراسٹرکچر، کوالٹی کے معیارات اور شماریات کے شعبوں میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا اور اتفاق رائے کو مزید گہرا کیا۔
اجلاس میں عوامی جمہوریہ چین کے قومی ترقی اور اصلاحاتی کمیشن اور افریقی یونین کے درمیان ” بیلٹ اینڈ روڈ ” کی مشترکہ تعمیر کے لیے مفاہمت کی یاد داشت پر اتفاق کیا گیا۔ وسطی افریقہ ، گنی بساؤ، اریٹیریا، برکینا فاسو، ساؤ ٹومی، پرنسپے اور دیگر افریقی ممالک نے “بیلٹ اینڈ روڈ” کی مشترکہ تعمیر کے لیے تعاون کی دستاویزات پر دستخط کیے ہیں۔تاحال چین دنیا کے 145 ممالک اور 32 بین الاقوامی تنظیموں کے ساتھ “بیلٹ اینڈ روڈ” کی مشترکہ تعمیر کے لیے 200 سے زائد تعاون کی دستاویزات پر دستخط کر چکا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔