Thursday, May 14, 2026
ہومدنیاقومی یکجہتی فورم کے پلیٹ فارم پر چوہدری محمد ریاض گھمن کو استقبالیہ دیا گیا

قومی یکجہتی فورم کے پلیٹ فارم پر چوہدری محمد ریاض گھمن کو استقبالیہ دیا گیا

جدہ(خالدنواز چیمہ)قومی یکجہتی فورم کے پلیٹ فارم پر چوہدری محمد ریاض گھمن کو استقبالیہ دیا گیا ،قومی یکجحتی فورم کا اجلاس کنوینیر فورم سردار محمد اقبال یوسف کی زیر صدارت جدہ کے ایک مقامی ہوٹل میں منعقد ہوا جس میں تمام جماعتوں کے سینئرممبران نے شرکت کی۔ پی ٹی آئی سے خواجہ حماد صدیق،قاضی محمد الیاس،اسماعیل رضا ، پیپلز پارٹی سے ملک شمس الطاف،جماعت اسلامی سے میں ذوالفقار اور اعجاز اعوان، مسلم لیگ ن سے ملک منظور حسین پاکستان اورسیز فورم سے چوہدری محمد امجد گجر اور فدا حسین کھوکھر،پاک سعودی فرینڈ شپ فورم سے چوہدری خالد رشید،جمعیت علمائے اسلام سے سجاد خان، گجرات ویلفیر فورم سے چوہدری بلو شیر وڑایچ،پاک اورسیز میڈیا فورم سے شعیب الطاف انٹرنیشنل میڈیا سے ملک عاصم اعوان،جسارت کے سینئر صحافی مسرت خلیل میاں محی الدین جمشید عرف جمی،حسان خان،ثاقب منہاس، طاق ندیم اور بہت سارے کارکنوں نے شرکت کی تمام معزز ممبران نے چوہدری محمد ریاض گھمن کو خوش آمدید کہا اور امید ظاہر کی کہ اب ریاض گھمن کی موجودگی میں قومی یکجحتی فورم کے معاملات کو بہتر انداز میں آگے بڑھایا جائیگا اور سب نے فورم کے اتحاد و یگانگت پر زور دیا اور کنوینیر فورم سردار محمد اقبال یوسف پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا ۔چوہدری محمد ریاض گھمن نے سب کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ قومی یکجہتی فورم میں تمام سیاسی جماعتیں صرف اور صرف پاکستان کا جھنڈا تھامے کھڑی ہیں اس لئے اس جھنڈے کے نیچے خلفشار اور اختلافات کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔ انہوں نے اپنی غیر موجودگی میں فورم کے پلیٹ فارم پر بے مثال پروگرام کرنے پر سب کا شکریہ ادا کیا اور مبارک باد دی۔ کنوینیر فورم کے بہترین کردار پر انہیں خراج تحسین پیش کیا ۔کنوینیر فورم سردار محمد اقبال یوسف نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ریاض گھمن کو ویلکم کیا اور تمام ممبران کا انکے حوصلہ افزا تعاون پر شکریہ ادا کیا اور تمام ممبران کی فورم کی مزید بہتری کی تجاویز پر اطمینان کا اظہار کیا بعد ازان قونصل جنرل خالد مجید کی صحت و تندرستی کے لئے دعا کرائی گئی۔ مہمانوں کی پر تکلف ڈنر سے تواضع کی گئی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔