Friday, May 8, 2026
ہوماسلام آباداسلام آباد میں موبائل سروس بندکرنے کا تعین کل کیا جائیگا، شیخ رشید

اسلام آباد میں موبائل سروس بندکرنے کا تعین کل کیا جائیگا، شیخ رشید

اسلام آباد،وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں او آئی سی وزرا خارجہ کانفرنس کے سلسلے میں موبائل سروس بندکرنے کا تعین کل کیا جائیگا۔
اپنے ایک بیان میں وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ موبائل سروس بند کرنے کے حوالے سے مشاورت ابھی تک جاری ہے،مکمل مشاورت کے بعدموبائل سروس کی بندش کے اوقات اور ایام کا فیصلہ کل تک کرلیا جائیگا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔