ہومپاکستانسادہ لوح پاکستانیوں سے لاکھوں روپے کا فراڈ کرنے والا غیر ملکی باشندہ گرفتار

سادہ لوح پاکستانیوں سے لاکھوں روپے کا فراڈ کرنے والا غیر ملکی باشندہ گرفتار

اسلام آباد،ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کی کارروائی ،خود کو امریکی فوجی اور یو این او کا نمائندہ ظاہر کرکے فراڈ کرنے والا غیر ملکی باشندہ گرفتار کرلیا گیا۔تفصیلات کے مطابق غیر ملکی باشندہ کا تعلق نائجیریا سے ہے۔ملزم نے سادہ لوح شہری سے فراڈ کرکے چار لاکھ روپے ہتھیائے۔ملزم کے قبضہ سے موبائل فون اور سم برآمد کرلی گئی ہے۔ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے مزید تفتیش جاری ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔