Thursday, May 7, 2026
ہومپاکستانمیں نے کبھی بنی گالا کے رہائشی اخراجات کے لیے ایک روپیہ تک ادا نہیں کیا،جہانگیر ترین

میں نے کبھی بنی گالا کے رہائشی اخراجات کے لیے ایک روپیہ تک ادا نہیں کیا،جہانگیر ترین

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ میں نے کبھی بنی گالا کے رہائشی اخراجات کے لیے ایک روپیہ تک ادا نہیں کیا،میں نے نیا پاکستان بنانے کے لئے جس حد تک ہوسکتا تھا تحریک انصاف کی مدد کی۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر پی ٹی آئی کے رہنما جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کے ساتھ میرے جیسے مرضی تعلقات ہوں لیکن ہمیشہ سچ بولنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ میں نے نیا پاکستان بنانے کے لئے جس حد تک ہوسکتا تھا تحریک انصاف کی مدد کی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔