اسلام آباد (سب نیوز)وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے جمعہ کو پیٹرول کی قیمت میں 15 روپے فی لیٹر اضافہ ہونا تھا جو نہیں کیا گیا۔ اسلام آباد میں وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مقامی ریفائنریز کے تعاون سے پیٹرول کی قیمت میں 15 روپے فی لیٹر کا ممکنہ اضافہ بھی روک دیا گیا ہے، جبکہ عالمی مارکیٹ میں قیمتوں میں کمی کے فوائد جلد عوام تک پہنچانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا کہ عالمی سطح پر توانائی کی قیمتوں میں اضافے کے اثرات پاکستانی معیشت پر بھی مرتب ہوئے ہیں، تاہم حکومت محدود وسائل کے اندر رہتے ہوئے عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنے کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی اولین ترجیح ملکی وسائل کو مدنظر رکھتے ہوئے عام صارفین کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنا ہے۔ حکومت مشکل معاشی حالات میں مہنگائی سے متاثرہ عوام کو ہر ممکن سہولت دینے کے لیے کوشاں ہے۔وفاقی وزیر کے مطابق پاکستان اسٹیٹ آئل (پی ایس او) کے حالیہ ٹینڈرز میں مختلف چیلنجز کے باعث قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا، جبکہ عالمی منڈی میں پیٹرولیم مصنوعات کے پریمیم میں اضافے سے بھی قیمتوں پر دباو بڑھا ہے۔انہوں نے بتایا کہ حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی سپلائی اور ٹرانسپورٹیشن میں حائل رکاوٹوں کا باریک بینی سے جائزہ لیا ہے اور خریداری کے عمل میں شفافیت لا کر اخراجات کم کرنے کے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
علی پرویز ملک نے کہا کہ حکومت کی جانب سے پیٹرول پر دی جانے والی خصوصی رعایت سے 13 ملین سے زیادہ صارفین مستفید ہورہے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ موٹر سائیکلوں اور چھوٹی گاڑیوں کے مالکان کو عالمی بحران سے پہلے والی قیمت پر پیٹرول فراہم کیا جائے گا تاکہ بین الاقوامی سطح پر توانائی کی قیمتوں میں اضافے کا بوجھ عام صارفین پر کم سے کم پڑے۔وفاقی وزیر کے مطابق حکومت محدود مالی وسائل کے باوجود مخصوص طبقات کو ہدف بنا کر ریلیف فراہم کرنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔وفاقی وزیر پیٹرولیم نے بتایا کہ وزیراعظم کی ہدایت پر مقامی ریفائنریز کے ساتھ مل کر پیٹرول کی قیمتوں کے تعین کے لیے نیا فارمولا تیار کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پی ایس او کے ٹینڈرز میں شفافیت کے ذریعے عالمی مارکیٹ میں اضافی پریمیم کو کنٹرول کیا گیا ہے، جبکہ پیٹرولیم مصنوعات کی خریداری کے طریقہ کار کو بہتر بنا کر اخراجات میں کمی لائی جا رہی ہے۔علی پرویز ملک کے مطابق مقامی ریفائنریز کو خام تیل کی دستیابی کے بعد ریکارڈ منافع حاصل ہوا ہے، جبکہ انہی ریفائنریز کے تعاون سے پیٹرول کی قیمت میں 15 روپے فی لیٹر کے ممکنہ اضافے کو روکنے میں بھی کامیابی حاصل ہوئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت پیٹرول کی قیمتوں میں عوام کو ریلیف دینے کے لیے مداخلت جاری رکھے ہوئے ہے اور عالمی منڈی میں قیمتوں میں کمی کے ثمرات جلد صارفین تک منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ ملک میں پیٹرول کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنانے کے لیے بین الاقوامی قیمتوں کو مدنظر رکھنا ناگزیر ہے۔انہوں نے بتایا کہ حکومت نے ملک میں ایندھن کی قلت پیدا ہونے سے روکنے کے لیے متوازن قیمتوں کا تعین کیا ہے تاکہ سپلائی کا نظام متاثر نہ ہو اور صارفین کو پیٹرولیم مصنوعات کی دستیابی میں مشکلات پیش نہ آئیں۔علی پرویز ملک کے مطابق بین الاقوامی تنازعات کے نتیجے میں توانائی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں سے پیدا ہونے والے مالی بوجھ کو کم کرنے کے لیے بھی اقدامات کیے گئے ہیں۔وفاقی وزیر پیٹرولیم نے بتایا کہ مقامی ریفائنریز نے حج پیکیج اور ایوی ایشن فیول کی پرانی قیمتوں پر فراہمی بھی یقینی بنائی ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت عالمی سطح پر توانائی کے بحران اور مشکل معاشی حالات کے باوجود عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنے کے لیے اقدامات جاری رکھے گی۔علی پرویز ملک نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ بین الاقوامی تنازعات اور عالمی منڈی میں قیمتوں کے اتار چڑھا کے باعث پیدا ہونے والے دبا کو کم کرنے اور مہنگائی سے متاثرہ عوام کو ریلیف دینے کے لیے تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔
اس موقع پر وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کا مشن عالمی حالات کے باعث پیدا ہونے والا معاشی بوجھ کم سے کم عوام پر منتقل کرنا ہے۔ وزیراعظم کی ہدایت پر پیٹرول کی قیمت میں 15 روپے فی لیٹر کے ممکنہ اضافے کا بوجھ عوام پر نہیں ڈالا گیا، جبکہ مقامی ریفائنریز ماہانہ 15 ارب روپے کا اضافی مالی بوجھ خود برداشت کرکے صارفین کو ریلیف فراہم کریں گی۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے فیول سبسڈی اسکیم شروع کی، جس کے لیے متعلقہ محکموں نے باہمی تعاون سے اقدامات کیے۔انہوں نے بتایا کہ یہ اسکیم موٹر سائیکلوں، چنگ چی رکشوں اور چھوٹی گاڑیوں کے مالکان کے لیے شروع کی گئی ہے، جس سے اب تک ڈیڑھ کروڑ سے زائد افراد مستفید ہو چکے ہیں۔وفاقی وزیر اطلاعات کے مطابق فیول سبسڈی اسکیم کے تحت عوام کو اب تک 27 ارب روپے کا ریلیف فراہم کیا جا چکا ہے، جبکہ موٹر سائیکل سواروں کو پیٹرول پر ہفتہ وار 500 روپے رعایت دینے کا نظام بھی وضع کر دیا گیا ہے۔
عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ حکومت کی مثر حکمت عملی کے تحت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافے کو روکا گیا ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف کا وژن یہی ہے کہ عالمی سطح پر پیدا ہونے والے معاشی دبا اور اضافی اخراجات کا بوجھ عوام تک منتقل ہونے سے روکا جائے۔ انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم کی خصوصی ہدایت پر پیٹرول کی قیمت میں 15 روپے فی لیٹر کے ممکنہ اضافے کا بوجھ صارفین پر منتقل نہیں کیا گیا اور عالمی منڈی میں پیٹرولیم مصنوعات مہنگی ہونے کے باوجود ملکی سطح پر قیمتیں مستحکم رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔وفاقی وزیر اطلاعات کے مطابق مقامی ریفائنریز ماہانہ 15 ارب روپے کا اضافی مالی بوجھ خود برداشت کریں گی تاکہ عوام کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ریلیف فراہم کیا جا سکے۔عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ عالمی حالات اور خطے کی صورتحال کے باوجود پاکستان کی معیشت کے بنیادی اشاریے مستحکم سطح پر موجود ہیں۔
انہوں نے کہا کہ علاقائی صورتحال کے معاشی اثرات کے باوجود پاکستان کی معیشت بڑے نقصان سے محفوظ رہی ہے، جبکہ دنیا کے کئی ممالک میں معاشی بحران پیدا ہونے کے باوجود پاکستان کی حکومتی پالیسیاں کامیاب ثابت ہوئی ہیں۔وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ حکومت بین الاقوامی حالات کے نتیجے میں پیدا ہونے والے معاشی چیلنجز کا ڈٹ کر مقابلہ کر رہی ہے اور عوام کو ان کے اثرات سے محفوظ رکھنے کے لیے اقدامات جاری رکھے ہوئے ہے۔انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وزیراعظم کی قیادت میں حکومت معاشی دبا کو کم سے کم عوام تک منتقل کرنے اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے اثرات محدود رکھنے کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گی۔
عوام کو ریلیف کی فراہمی وزیراعظم کی اولین ترجیح، پیٹرول کی قیمت میں 15روپے کا اضافہ روک دیا گیا ہے ، علی پرویز ملک
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
