Wednesday, June 10, 2026
spot_img
spot_imgspot_img
ہوماسلام آبادشکایتوں کا انبار، ڈائریکٹر ہائوسنگ سوسائٹی وماسٹر پلان فراز ملک کا تبادلہ کر دیا گیا

شکایتوں کا انبار، ڈائریکٹر ہائوسنگ سوسائٹی وماسٹر پلان فراز ملک کا تبادلہ کر دیا گیا

اسلام آباد ،وفاقی ترقیاتی ادارے (سی ڈی اے ) میں اکھاڑ پچھاڑ، نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے ،شکایتوں کے انبار پر ڈائریکٹر ہائوسنگ سوسائٹی وماسٹر پلان فراز ملک کا تبادلہ کر دیا گیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق گریڈ 18کے افسر ارشد چوہان سے ڈائریکٹر آرکیٹیکچر( اربن ڈیزائن ) کا چارج واپس لے کر انہیں ڈائریکٹر ہائوسنگ سوسائٹی کا عارضی چارج سونپ دیا گیا ہے ،گریڈ 18کے افسر فراز ملک سے ڈائریکٹر ماسٹر پلان اور ڈائریکٹر ہائوسنگ سوسائٹی کے عارضی چارج واپس لے کر انہیں ڈائریکٹر ریجنل پلاننگ کا عارضی چارج سونپ دیا گیا ہے ۔گریڈ 18کے افسر توقیر نواز سے ڈپٹی ڈائریکٹر ہائوسنگ سوسائٹی کا عارضی چارج واپس لے کر انہیں ڈائریکٹر ماسٹر پلان کا عارضی چارج سونپ دیا گیا ہے ۔
s 2

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔