Saturday, May 16, 2026
ہومپاکستانوزیراعظم آج نوجوانوں کیلئے4نئے پروگرامز کا اعلان کریں گے

وزیراعظم آج نوجوانوں کیلئے4نئے پروگرامز کا اعلان کریں گے

وزیراعظم عمران خان آج کامیاب جوان نیشنل یوتھ ڈویلپمنٹ پروگرام کے زیر اہتمام منعقد ہونے والے کامیاب جوان کنونشن 2021 میں بطور مہمان خصوصی شریک ہوں گے۔وزیراعظم اس موقع پر نوجوانوں کی فلاح و بہبود کے چار نئے منصوبوں کا افتتاح کریں گے۔ان منصوبوں میں کامیاب جوان مرکز، کامیاب جوان گرین یوتھ موومنٹ (GYM), کامیاب جوان انوویشن لیگ اور کامیاب جوان ٹیلنٹ ہنٹ یوتھ اسپورٹس لیگ شامل ہیں۔وزیراعظم تقریب سے خطاب بھی کر یں گے۔ پاکستان ٹیلی ویژن نشر کرے گا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔