اسلام آباد (سب نیوز)ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کیلئے 50 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دے دی۔اے ڈی بی کے اعلامیے کے مطابق 50 کروڑ ڈالر کا قرض وفاقی سول پینشن نظام میں اصلاحات کیلئے دیا جائے گا، پینشن اخراجات میں اضافے کے سبب قرض سے مالی دبا کم کرنے میں مدد ملے گی۔
اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ وفاقی پینشن اخراجات 2016 سے اب تک تقریبا 5 گنا بڑھ چکے ہیں جو سالانہ ایک کھرب روپے سے تجاوز کرگئے ہیں، پرانا پینشن نظام غیرفنڈڈ تھا جس کی وجہ سے سارا بوجھ بجٹ پر تھا۔اعلامیے کے مطابق جولائی2024 سے بھرتی ہونے والے وفاقی ملازمین نئے نظام میں شامل ہیں، نیا نظام پینشن کے انتظام، شفافیت اور ڈیجیٹل سسٹم کو بہتربنائے گا، اصلاحات سے ترقیاتی اورسماجی اخراجات کے لیے مالی گنجائش پیدا ہوگی۔اے ڈی بی کنٹری ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ پاکستان نے پینشن نظام مضبوط بنانے کیلئے اہم اقدامات کیے۔
ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کیلئے 50کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دیدی
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
