ہومپاکستاننوجوانوں میں سیرت طیبہ کی تعلیمات عام کرنے کیلئے خصوصی توجہ دی جائیگی،وزیراعظم

نوجوانوں میں سیرت طیبہ کی تعلیمات عام کرنے کیلئے خصوصی توجہ دی جائیگی،وزیراعظم

اسلام آباد(آئی پی ایس ) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ رحمت اللعالمین اتھارٹی کا مقصد معاشرے کی اخلاقی برائیوں کا سیرتِ طیبہ کی روشنی میں تدارک ہے،بچوں اور نوجوانوں میں سیرت طیبہ کی تعلیمات عام کرنے کیلئے خصوصی توجہ دی جائے گی۔وزیرِ اعظم عمران خان کی زیرِ صدارت رحمت العالمین اتھارٹی پر پیش رفت کا جائزہ اجلاس ہوا۔اجلاس میں علما کرام سے مشاورت کے طریقہ کار، بین الاقوامی سطح پر اتھارٹی کے مجوزہ اقدامات پر گفتگوکی گئی ۔ ایڈوائزی کونسل کے کردار، سکولوں و کالجوں میں طلبا میں سیرت کے شعور کیلئے اقدامات پر بھی گفتگوکی گئی ۔اسکے علاوہ اجلاس کو جامع میڈیا پلان پر بھی بریفنگ دی گئی۔ اجلاس کو دی گئی بریفنگ میں کہا گیا ہے کہ معیاری نشری مواد کے ذریعے بچوں اور نوجوانوں کو سیرت طیبہ کو عملی زندگی میں اپنانے کی ترغیب دی جائے گی،نشری مواد میں سیرت کے اخلاقی پہلوں پر توجہ مرکوز کرکے معاشرتی برائیوں کے تدارک میں معاونت حاصل ہوگی۔وزیرِ اعظم نے اتھارٹی سے متعلق تمام اقدامات پر تیزی سے عمل کرنے کی ہدایات جاری کیں۔ اجلاس معاونِ خصوصی ڈاکٹر شہباز گِل، پروفیسر اعجاز اکرم، ڈاکٹر انیس احمد، ڈاکٹر خالد مسعود، ڈاکٹر عارف بٹ نے شرکت کی. وفاقی وزیر برائے تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت شفقت محمود اور پروفیسر ڈاکٹر عطا الرحمن نے وڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔