ہومپاکستانحکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرنیکا فیصلہ

حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرنیکا فیصلہ

اسلام آباد(آئی پی ایس )وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع وزیراعظم آفس کے مطابق وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے بعد آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رہیں گی۔ واضح رہے کہ حکومت کی جانب سے ہرماہ کی 14 اور آخری تاریخ کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل سے متعلق سمری وزیراعظم آفس بھیجی جاتی ہے تاہم حتمی فیصلہ وزیراعظم عمران خان کی جانب سے کیا جاتاہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔