Wednesday, May 20, 2026
ہومدنیا"امریکی جمہوریت کا ماڈل " ناکام ہو چکا ہے، چین

“امریکی جمہوریت کا ماڈل ” ناکام ہو چکا ہے، چین

امریکہ نے بارہا جمہوریت کی آڑ میں دوسرے ممالک کے اندرونی معاملات میں مداخلت کی کوشش کی، وزارت خا رجہ
بیجنگ ( ما نیٹر نگ ڈیسک) چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بین نے کہا ہے کہ امریکی جمہوریت کا ماڈل بہت عرصے قبل ہی ناکام ہو چکا ہے۔
اطلاعات کے مطابق امریکی صدر نےحال ہی میں ہانگ کانگ سمیت دیگر علاقوں میں انسانی حقوق اور جمہوریت کی صورتحال پر تنقید کی۔اس حوالے سے منعقدہ پریس کانفرنس میں ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے چینی ترجمان نے نشاندہی کی کہ امریکہ نے بارہا “انسانی حقوق “اور “جمہوریت “کی آڑ میں دوسرے ممالک کے اندرونی معاملات میں مداخلت کی کوشش کی۔لیکن ،عراق ، شام نیز افغانستان تک کے حقائق نے بارہا ثابت کیا ہے کہ امریکہ نے اپنی جمہوریت اور اقدار کو زبردستی دوسروں پر لاگو کرنے کی کوشش کی، جس سے دنیا میں افراتفری پھیلی اور المیے رونما ہوئے۔
اطلاعات کے مطابق امریکی حکومت اگلے سال جنوری میں عالمی بنیادی تنصیبات کی فائنانسنگ کے ایک منصوبے کا آغاز کرے گی جس کا مقصد “دی بیلٹ اینڈ روڈ “انیشیٹو کا مقابلہ کرنا ہے۔اس حوالے سے وانگ وین بین نے کہا کہ دنیا میں بنیادی تنصیبات کے شعبے میں تعاون کی وسیع گنجائش ہے اور متعلقہ انیشئیٹوز کے درمیان مقابلے کا کوئی مسئلہ نہیں ہے۔دنیا کو باہمی مفادات پر مبنی تعاون کی ضرورت ہے۔امید ہے کہ امریکہ دنیا کی مشترکہ ترقی کے لیے حقیقت پسندانہ انداز میں عمل کرے گا ۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔