ہومپاکستانسندھ میں بلدیاتی نمائندوں کی مدت میں توسیع آئندہ انتخابات ہائی جیک کرنیکی سازش ہے، ایم کیو ایم پاکستان

سندھ میں بلدیاتی نمائندوں کی مدت میں توسیع آئندہ انتخابات ہائی جیک کرنیکی سازش ہے، ایم کیو ایم پاکستان

کراچی(آئی پی ایس ) ایم کیوایم پاکستان کا کہنا ہے کہ سندھ میں بلدیاتی نمائندوں کی مدت میں توسیع آئندہ انتخابات ہائی جیک کرنیکی سازش ہے۔ایم کیوایم کی قانونی ٹیم نے سابق وفاقی وزیر قانون ڈاکٹر فروغ نسیم سے ملاقات کی، ملاقات میں بلدیاتی ایکٹ 2013 میں ترامیم پر مشاورت کی اور اعلی عدالتوں میں ترامیم کیخلاف آئینی پٹیشن کی تیاری پر گفتگو کی۔

ایم کیوایم کے بیان کے مطابق بلدیاتی نمائندوں کی مدت میں توسیع آئندہ انتخابات ہائی جیک کرنیکی سازش ہے اور سندھ حکومت کا فیصلہ بدنیتی پرمبنی، آئین وقانون کی خلاف ورزی ہے۔ایم کیو ایم کا کہنا ہے کہ مدت ختم ہوتے ہی تمام انتظامی اختیارات غیر جانبدار اور غیرسیاسی افراد کے سپرد کیے جائیں اور آئندہ بلدیاتی انتخابات غیرجانبدارانتظامی سیٹ اپ کی نگرانی میں کرائے جائیں۔اسی حوالے سے فروغ نسیم نے مزید کہا کہ ترامیم کا مکمل جائزہ لینے کے بعد اس پر مزید مشاورت کریں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔