مہمند میں انسداد پولیو ٹیم پر فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔
پولیس کے مطابق نامعلوم مسلح ملزمان نے مہمند کے علاقے ڈاگ تمانزئی میں انسداد پولیو مہم کی ڈیوٹی پر جانے والے پولیس اہلکاروں پرفائرنگ کی جس سے 2 پولیس اہلکار موقع پر ہی شہید ہوگئے۔
پولیس کا کہنا ہےکہ ملزمان کی فائرنگ سے ایک اہلکار زخمی بھی ہوا جسے فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔
پولیس کے مطابق ملزمان کی گرفتاری کے لیے علاقے کی ناکابندی کردی گئی ہے۔
مہمند: انسداد پولیو ٹیم کی ڈیوٹی پر جانیوالے 2 پولیس اہلکار فائرنگ سے شہید
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
