اسلام آباد (سب نیوز)نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے ڈین نیکولائیسکو کو رومانیہ کا وزیر خارجہ مقرر ہونے پر دلی مبارکباد پیش کی ہے۔اپنے تہنیتی پیغام میں اسحاق ڈار نے رومانیہ کے نئے وزیر خارجہ کے لیے نئی ذمہ داریوں کی ادائیگی میں کامیابی کی خواہش کا اظہار کیا۔
انہوں نے کہا کہ وہ وزیر خارجہ ڈین نیکولائیسکو کے ساتھ قریبی تعاون کے خواہاں ہیں تاکہ پاکستان اور رومانیہ کے درمیان دوستانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنایا جا سکے اور باہمی مفاد پر مبنی تعاون کو فروغ دیا جا سکے۔
