ہومتازہ تریننیتن یاہو نے 1200 اسرائیلیوں کے قتل کو40ہزار امریکیوں کی موت کے برابر قرار دے دیا

نیتن یاہو نے 1200 اسرائیلیوں کے قتل کو40ہزار امریکیوں کی موت کے برابر قرار دے دیا

اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو نے کہا ہے کہ 7 اکتوبر کو 1,200 اسرائیلیوں کی ہلاکت 40 ہزار امریکیوں کے قتل کے برابر تھی.
نیتن یاہو نے 7 اکتوبر 2023 کے حماس حملے میں تقریباً 1,200 اسرائیلیوں کی ہلاکت کو آبادی کے تناسب سے 40 ہزار امریکیوں کی ہلاکت کے برابر قرار دیا ہے۔
نیتن یاہو نے سے این این کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کہا کہ اسرائیل کی تقریباً ایک کروڑ آبادی کے لحاظ سے 1,200 افراد کی ایک ہی روز ہلاکت امریکہ میں تقریباً 40 ہزار افراد کے ایک دن میں مارے جانے کے مترادف ہے۔
انہوں نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب میں بھی یہی مثال دیتے ہوئے کہا تھا کہ 7 اکتوبر کا حملہ اسرائیل کے لیے 16 ستمبر 11 جیسے واقعات کے برابر تھا۔
نیتن یاہو نے اس مثال کو اسرائیل پر 7 اکتوبر کے حملے کی شدت واضح کرنے کے لیے استعمال کیا اور کہا کہ اس حملے کے بعد اسرائیل کے لیے حماس کے خلاف فوجی کارروائی کرنا ناگزیر تھا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔