ہومتازہ ترینآئی جی اسلام آباد سہیل چودھری کی ہدایت پر شہر بھر کی شاہراہوں سے کنٹینر ہٹانے کا عمل شروع، شہریوں کو آمدورفت میں سہولت

آئی جی اسلام آباد سہیل چودھری کی ہدایت پر شہر بھر کی شاہراہوں سے کنٹینر ہٹانے کا عمل شروع، شہریوں کو آمدورفت میں سہولت

اسلام آباد (سب نیوز)آئی جی اسلام آباد سہیل چودھری کی ہدایت پر وفاقی دارالحکومت کی شاہراہوں سے کنٹینر ہٹانے کا عمل شروع کر دیا گیا ہے ۔
پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے اسلام آباد کی طرف مارچ کی کال کے بعد ضلعی انتظامیہ اور پولیس نے شہر کی مختلف شاہراہوں پر بڑی تعداد میں کنٹینرز پہنچا دیے تھے۔
اگرچہ ان کنٹینرز کو سڑکیں بند کرنے کے لیے نصب نہیں کیا گیا تھا، تاہم سڑکوں کے کنارے ان کی موجودگی نے شہریوں، مسافروں اور بین الشہری سفر کرنے والوں میں تشویش پیدا کر رکھی تھی۔تاہم اب خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی کے نفاذ کے بعد اسلام آباد سے کنٹینر ہٹانے کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔