ہومتازہ ترینلائی چھنگ ڈے کا کوئی بھی بیان یا عمل "تائیوان کی علیحدگی" کی کوشش کے ناکام ہونے کی حقیقت کو تبدیل نہیں کرسکتا، چینی وزارت خارجہ

لائی چھنگ ڈے کا کوئی بھی بیان یا عمل “تائیوان کی علیحدگی” کی کوشش کے ناکام ہونے کی حقیقت کو تبدیل نہیں کرسکتا، چینی وزارت خارجہ

بیجنگ :چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ نینگ نے معمول کی پریس کانفرنس میں تائیوان کے سربراہ لائی چھنگ ڈے کی جانب سے نام نہاد قومی دن “ڈبل ٹین” کی تقریر پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ دنیا میں صرف ایک چین ہے اور تائیوان چین کا اٹوٹ حصہ ہے۔ لائی چھنگ ڈے کی زبان میں نام نہاد ” جمہوریت تائیوان کی علیحدگی” کی کوششوں کی اصل نوعیت اور حقیقت کو چھپا نہیں سکتی۔ انہوں نے کہا کہ تائیوان کی چین میں واپسی جنگ عظیم دوم کی فتح کے ثمرات اور جنگ کے بعد کے بین الاقوامی نظام کا اہم حصہ ہے۔ لائی چھنگ ڈے کو کوئی بھی بیان یا عمل اس تاریخی اور قانونی حقیقت کو تبدیل نہیں کر سکتا کہ تائیوان چین کا اٹوٹ حصہ ہے اور”تائیوان کی علیحدگی” کی کوشش کا مقدر صرف اور صرف ناکامی ہے ۔ ترجمان نے کہا کہ 12 اکتوبر کو چینی وزارتِ خارجہ کی ویب سائٹ پر پیراگوئے کے وزیرِ مواصلات و ٹیکنالوجی، ویلیات اور بیلیز کی وزیرِ خارجہ فونسیکا کے خلاف جوابی اقدامات کرنے کے فیصلے کا اعلان کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیراگوئے اور بیلیز کے بعض سیاست دانوں نے تائیوان کا دورہ کیا اور “تائیوان کی علیحدگی” پسند قوتوں سے تعلق رکھنے والوں کے دوروں کی میزبانی کی۔ ان اقدامات سے چین کے اندرونی معاملات میں سنگین مداخلت ہوئی اور بین الاقوامی سطح پر منفی اثرات مرتب ہوئے۔ ان کا کہنا تھا کہ چین نے ان اقدامات کے جواب میں متعلقہ جوابی پابندیوں کا اعلان کیا ہے تاکہ ذمہ دار افراد کو سزا دی جا سکے اور دوسروں کو ایسی سرگرمیوں سے باز رہنے کی تنبیہ کی جا سکے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔