ہوماسلام آبادکیپٹل ایمرجنسی سروسز کی فائر سیفٹی خلاف ورزیوں کیخلاف کارروائیاں، ستمبر میں 92 عمارتیں سیل، لاکھوں روپے جرمانے وصول

کیپٹل ایمرجنسی سروسز کی فائر سیفٹی خلاف ورزیوں کیخلاف کارروائیاں، ستمبر میں 92 عمارتیں سیل، لاکھوں روپے جرمانے وصول

اسلام آباد(سب نیوز)وفاقی وزیر داخلہ سید محسن رضا نقوی اور چیئرمین سی ڈی اے سہیل اشرف کی ہدایات پر کیپٹل ایمرجنسی سروسز نے ستمبر 2026 کے دوران اسلام آباد بھر میں فائر سیفٹی قوانین پر عملدرآمد کے لیے بڑے پیمانے پر کارروائیاں کرتے ہوئے 92 فائر اینڈ سیفٹی کے قوانین کی عملداری نہ کرنے والی عمارتیں/مقامات سیل کیے۔سی ڈی اے کے بلڈنگ ایمرجنسی آڈٹ اینڈ پریوینشن ونگ کی جانب سے کمرشل، ہسپتالوں، رہائشی اور سرکاری عمارتوں کے وسیع پیمانے پر فائر لائف سیفٹی آڈٹس کیے گئے۔

کارروائیاں اسلام آباد فائر پریوینشن اینڈ لائف سیفٹی ریگولیشنز کے تحت کی گئیں۔ستمبر کے دوران مختلف شعبوں میں 154 آڈٹس کیے گئے، جن میں 115 ہسپتال، 29 سرکاری، 6 کمرشل اور 4 رہائشی عمارتیں شامل ہیں۔فائر سیفٹی ضوابط کی خلاف ورزی پر مجموعی طور پر 92 مقامات سیل کیے گئے، جن میں 78 کمرشل دکانیں، 8 بلند عمارتیں، 4 رہائشی عمارتیں اور 3 سرکاری عمارتیں شامل ہیں۔کارروائی کے دوران 288 چالان جاری کیے گئے اور مختلف کیسز میں 24 لاکھ روپے وصول کیے گئے، جن میں کمرشل کیسز سے 17 لاکھ روپے جبکہ ہسپتالوں سے 7 لاکھ روپے شامل ہیں۔

مزید برآں، 102 کمرشل فائر لائف سیفٹی پلانز کی فیس کی مد میں 5 لاکھ 10 ہزار روپے وصول کیے گئے۔ہسپتالوں کے حوالے سے 150 ہسپتالوں میں فائر سیفٹی آلات کی ناکافی سہولیات کی نشاندہی ہوئی۔ متعلقہ اداروں کو فائر سیفٹی قوانین اور بلڈنگ کوڈز پر مکمل عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔کیپٹل ایمرجنسی سروسز سی ڈی اے کی جانب سے فائر اینڈ سیفٹی قوانیںں پر عمل نہ کرنے والی عمارتوں کے خلاف سیلنگ کا عمل جاری رہے گا، جبکہ مطلوبہ حفاظتی اقدامات مکمل کرنے والی عمارتوں کو تصدیق کے بعد ڈی سیل کیا جائے گا۔سی ڈی اے فائر سیفٹی قوانین پر سختی سے عملدرآمد، بقایاجات کی وصولی اور زیرِ التوا کیسز کو جلد نمٹانے کے لیے کارروائیاں مزید تیز کرے گا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔