اسلام آباد:(سب نیوز) ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل راولپنڈی نے کارروائی کرتے ہوئے اٹلی ورک ویزا کے نام پر شہری سے لاکھوں روپے وصول کر کے دھوکہ دہی کرنے میں ملوث ملزم راجہ وجاہت اقبال کو گرفتار کر لیا۔
ملزم کے خلاف مقدمہ نمبر 693/26 مورخہ 30-09-2026 تھانہ FIA AHTC راولپنڈی میں درج ہے۔
ملزم پر الزام ہے کہ اس نے مدعی کی بیٹی کو اٹلی کا ورک ویزا فراہم کرنے کا جھانسہ دے کر 27 لاکھ 50 ہزار روپے وصول کیے، تاہم بعد ازاں نہ ویزا فراہم کیا اور نہ ہی رقم واپس کی، جس سے مدعی کو مالی نقصان پہنچا۔
ملزم کی گرفتاری تفتیشی افسر سب انسپکٹر ظفر اقبال کی سربراہی میں عمل میں لائی گئی۔ ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے اور مقدمہ کے دیگر پہلوؤں کا بھی جائزہ لیا جا رہا ہے۔
FIA انسانی سمگلنگ اور ویزا فراڈ میں ملوث عناصر کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے اور شہریوں سے اپیل کرتی ہے کہ بیرونِ ملک ملازمت یا ویزا کے حصول کے لیے صرف قانونی اور مستند ذرائع سے رجوع کریں۔
