ہومپاکستانپیشگی بکنگ نظام سے پاکستانی قونصلیٹ جدہ میں پاسپورٹ و نادرا خدمات مزید منظم پہلے ہی روز 650پاکستانیوں کو پاسپورٹ کی سہولت فراہم

پیشگی بکنگ نظام سے پاکستانی قونصلیٹ جدہ میں پاسپورٹ و نادرا خدمات مزید منظم پہلے ہی روز 650پاکستانیوں کو پاسپورٹ کی سہولت فراہم

جدہ( خالد نواز چیمہ )پاکستان قونصلیٹ جدہ میں پاسپورٹ اور نادرا سے متعلق خدمات کے لیے پیشگی بکنگ کے نئے نظام کا آج پہلا روز تھا، جس کے مثبت اور حوصلہ افزا نتائج سامنے آئے۔ قونصلیٹ ذرائع کے مطابق کمیونٹی کے بھرپور تعاون اور نئے نظام پر عملدرآمد کے باعث پہلے روز تقریبا 650 پاکستانی شہریوں کو بغیر کسی غیر ضروری رش کے پاسپورٹ سے متعلق خدمات فراہم کی گئیں۔قونصلیٹ کی جانب سے جاری کردہ پیشگی بکنگ ایپلی کیشن کے استعمال سے کمیونٹی کے لیے پاسپورٹ اور دیگر قونصلر خدمات کے حصول کا عمل مزید آسان، منظم اور سہل ہوگیا

جبکہ قونصلیٹ میں غیر معمولی رش میں بھی نمایاں کمی دیکھنے میں آئی۔اسی طرح نادرا اور شناختی کارڈ سے متعلق خدمات کے لیے بھی پیشگی بکنگ کے نظام کے باعث شہریوں کو نسبتا پرسکون ماحول میں اپنی درخواستیں مکمل کرانے کا موقع ملا۔ جدہ کے علاوہ مکہ مکرمہ اور طائف سے آنے والے پاکستانیوں نے بھی نئے نظام کو سراہتے ہوئے کہا کہ انہیں کم وقت میں اپنے ضروری امور مکمل کرنے میں سہولت ملی۔کمیونٹی ارکان نے قونصل جنرل پاکستان جدہ سید مصطفی ربانی کی خصوصی کاوشوں اور عوامی سہولت کو ترجیح دینے والے اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ قونصلیٹ میں خدمات کو جدید اور منظم بنانے کے لیے ان کی مسلسل کوششیں قابلِ تحسین ہیں۔

کمیونٹی حلقوں کے مطابق قونصلر خدمات میں بہتری اور پیشگی بکنگ کے نظام کو مثر انداز میں نافذ کرنے میں ڈپٹی قونصل جنرل فرینہ ارشد کی انتظامی کارکردگی بھی نمایاں رہی ہے۔ ان کی نگرانی اور قونصلیٹ کی ٹیم کے مربوط تعاون کے نتیجے میں پاسپورٹ اور نادرا خدمات کے حصول کا عمل زیادہ منظم انداز میں آگے بڑھ رہا ہے۔پاکستانی کمیونٹی نے قونصل جنرل سید مصطفی ربانی، ڈپٹی قونصل جنرل فرینہ ارشد اور قونصلیٹ کے متعلقہ افسران و اہلکاروں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ پیشگی بکنگ کا یہ نظام مستقبل میں بھی اسی مثر انداز میں جاری رہے گا اور بیرونِ ملک پاکستانیوں کو مزید سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔