اسلام آباد: پاکستان میں جمہوریہ کوریا کے سفیر ہان سنگ ہو نے چرچ آف پاکستان کے چیئرمین اور رائیونڈ ڈائیوسیز کے بشپ ڈاکٹر آزاد مارشل کی قیادت میں وفد سے ملاقات کی۔
ملاقات میں پاکستان اور جنوبی کوریا کے درمیان تعلیمی اور علمی تعاون کو مزید وسعت دینے کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر مختلف بین الاقوامی تعلیمی اداروں کے ساتھ تعاون کی بنیاد پر باہمی اشتراک کے نئے شعبوں اور دونوں ممالک کے تعلیمی اداروں کے درمیان روابط و تبادلوں کو مزید فروغ دینے کے طریقوں پر بھی خیالات کا تبادلہ کیا گیا۔
ملاقات میں تعلیم اور اکیڈمک روابط کے ذریعے پاکستان اور جنوبی کوریا کے درمیان تعاون کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔
