ہومتازہ ترینہر حال میں نکلیں گے، سہیل آفریدی کا مشاورت کے بعد لانگ مارچ کا لائحہ عمل جاری کرنے کا اعلان

ہر حال میں نکلیں گے، سہیل آفریدی کا مشاورت کے بعد لانگ مارچ کا لائحہ عمل جاری کرنے کا اعلان

پشاور (سب نیوز)وزیر اعلی خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ ہمارا لانگ مارچ ہر صورت ہوگا، مارچ پر امن ہے، چاہے یہ سڑکوں پر کنٹینر رکھیں یا کیلیں بچھائیں، چاہے گولی چلائیں، اس بار ہم نکلیں گے تو اس کرپٹ نظام کا ہمیشہ ہمیشہ کے لیے بندوبست کریں گے۔
پشاور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہماری سیاسی کمیٹی کا اجلاس جاری ہے، وہ خود بھی چارسدہ جا رہے ہیں، اور کمیٹی کی مشاورت کے بعد لانگ مارچ سے متعلق لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔پریس کانفرنس کے شروع میں ایک ویڈیو کلپ بھی چلایا گیا جس میں اٹک پل پر کیلوں کا جال بچھا دکھایا گیا۔ اس ویڈیو کا حوالہ دیتے ہوئے سہیل آفریدی نے سوال اٹھایا کہ خیبرپختونخوا کو پنجاب سے ملانے والے پل کو ناقابل رسائی بنایا گیا ہے۔ اس کا مطلب خیبر پختونخوا کے عوام کیا یہ سمجھیں کہ خیبر پختونخوا کو باقی ملک سے کاٹنے کی سازش ہو رہی ہے۔
یاد رہے کہ سہیل آفریدی دیگر پارٹی رہنماں کے ساتھ 27 ستمبر کو اسلام آباد کی طرف متوقع لانگ مارچ کی قیادت کر رہے ہیں جس کے بارے میں وفاقی حکومتی نمائندوں اور پاکستان مسلم (ن)کے رہنماوں کا کہنا ہے کہ احتجاج ملتوی کر دیا جائے گا۔ مارچ میں شامل مظاہرین پر پر تشدد ہونے کے الزامات لگا کر انہیں روکنے کے لیے متعدد سخت اقدامات بھی کیے گئے ہیں۔ تاہم پی ٹی آئی رہنماں نے عمران خان کی رہائی سمیت دیگر مطالبات کی منظوری تک احتجاج ملتوی نہ کرنے کا ارادہ ظاہر کیا ہے۔
دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی قیادت لانگ مارچ 5 اکتوبر تک مخر کرنے کا فیصلہ کر چکی ہے، جس کا اعلان ممکنہ طور پر آج کی کیا جائیگا۔سہیل آفریدی نے مریم نواز کے پنجاب کو پڑوسی صوبوں سے دہشت گردی کے خطرے کے متنازع بیان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ تین صوبوں کو دہشت گرد اور خیبرپختونوا کی عوام کو جنگلی کہنے سے کیا یہ سمجھا جائے کہ پاکستان کو توڑنے کی سازش پر باقاعدہ کام شروع ہو گیا ہے؟۔سہیل آفریدی نے کہا کہ پاکستان کسی صورت نہیں ٹوٹے گا اور ہم بچائیں گے پاکستان کو لیکن بہرحال ان کی نیت میں آپ کے سامنے رکھ رہا ہوں۔
اس کے علاوہ انہوں نے پنجاب کے حکام پر ان کے صوبے میں گھس کر یہاں کے سرکاری لوگوں کے ساتھ گتھم گھتا ہونے کا الزام بھی عائد کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ مخالفین کی تمام تر توجہ صرف پی ٹی آئی کے وزرا پر ہے اور وہ رہنماں کو گرفتار کر کہ انتشار اور گھبراہٹ پھیلانے کی کوشش کر رہے ہیں۔وزیر اعلی خیبر پختونخوا نے کہا کہ اگر کوئی یہ سمجھتا ہے کہ ایسے ہتھکنڈوں سے وہ ڈر جائیں گے یا اپنے مقصد سے پیچھے ہٹ جائیں گے تو ایسا نہیں ہوگا۔اس پریس کانفرنس سے کچھ دیر پہلے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سمیت اپوزیشن رہنماں کی سربراہ تحریک تحفظ آئین پاکستان محمود خان اچکزئی سے ملاقات ہوئی جس میں 27 ستمبر کے لانگ مارچ کی تیاریوں، اس کے انتظامات اور آئندہ کی سیاسی حکمتِ عملی پر مشاورت کی گئی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔