اسلام آباد (سب نیوز)سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر علامہ راجا ناصر عباس کی حکومت کو مذاکرات کی پیشکش کرتے ہوئے کہا کہ مذاکرات کیلئے تیار ہیں وزیراعظم سیاسی رہنماوں کی کمیٹی بنائیں ۔
تفصیلات کے مطابق علامہ راجا ناصر عباس نے کہا کہ حکومت اور اپوزیشن کی مذاکراتی ٹیمیں تشکیل دی جائیں، ایک نہیں دونوں جانب سے سیاسی کمیٹیاں بیٹھیں تو معاملات کا حل نکل سکتا ہے، سیاسی لوگ بیٹھیں گے تو مشکلات اور مسائل کا حل نکل آئے گا، حکومت آج یا جب بیٹھنا چائیں تو ہماری جانب سے مذاکرات کی پیشکش موجود ہے۔
مذاکرات کیلئے تیارہیں وزیراعظم سیاسی رہنماوں کی کمیٹی بنائیں، علامہ راجا ناصرعباس
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
