ہومبریکنگ نیوزپاکستان، برطانیہ تعلقات اور باہمی تعاون پر تبادلہ خیال

پاکستان، برطانیہ تعلقات اور باہمی تعاون پر تبادلہ خیال

اسلام آباد: برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے ملاقات کی۔

ملاقات میں پاکستان اور برطانیہ کے دوطرفہ تعلقات، نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ کے اگست میں برطانیہ کے حالیہ دورے کے دوران طے پانے والی مفاہمت اور باہمی دلچسپی کے مختلف شعبوں میں تعاون مزید مضبوط بنانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ نے اعلیٰ سطح کے مسلسل روابط کی اہمیت پر زور دیا۔ ملاقات میں علاقائی اور عالمی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا جو دونوں ممالک کے لیے باہمی دلچسپی کے حامل ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔