اسلام آباد: سوشل میڈیا پر چار روزہ ورکنگ ویک سے متعلق ایک جعلی نوٹیفکیشن گردش کرنے لگا، جسے وزارت اطلاعات نے مسترد کرتے ہوئے جعلی قرار دے دیا۔
جعلی نوٹیفکیشن میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ سرکاری دفاتر پیر سے جمعرات تک کھلے رہیں گے جبکہ جمعہ، ہفتہ اور اتوار کو سرکاری تعطیلات ہوں گی۔
نوٹیفکیشن کو 16 ستمبر 2026 کو کابینہ ڈویژن سے منسوب کیا گیا تھا، جبکہ اس میں کابینہ ڈویژن کے ایک سابقہ نوٹیفکیشن کا حوالہ بھی شامل کیا گیا۔
وزارت اطلاعات نے واضح کیا کہ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والا چار روزہ ورکنگ ویک سے متعلق نوٹیفکیشن جعلی ہے اور اسے مسترد کر دیا گیا ہے۔

