ہومپاکستانوزیراعظم شہباز شریف کا چوہدری محمود بشیر ورک کے انتقال پر اظہارِ تعزیت

وزیراعظم شہباز شریف کا چوہدری محمود بشیر ورک کے انتقال پر اظہارِ تعزیت

اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے سابق وفاقی وزیر، چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف اور رکن قومی اسمبلی چوہدری محمود بشیر ورک کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

وزیراعظم نے مرحوم کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ چوہدری محمود بشیر ورک ایک مخلص، باصلاحیت اور فعال پارلیمنٹیرین تھے، جن کی پارلیمانی، سیاسی اور سماجی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

محمد شہباز شریف نے کہا کہ چوہدری محمود بشیر ورک کی وفات سے پارلیمنٹ ایک فعال رکن سے محروم ہوگئی ہے۔

وزیراعظم نے مرحوم کے لیے دعائے مغفرت اور سوگوار خاندان کے لیے صبرِ جمیل کی دعا بھی کی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔