ہومپاکستاناثاثوں کی تفصیلات جمع نہ کرانے پر زرتاج گل، حامد رضا اور عبداللطیف نااہل قرار

اثاثوں کی تفصیلات جمع نہ کرانے پر زرتاج گل، حامد رضا اور عبداللطیف نااہل قرار

اسلام آباد (سب نیوز)الیکشن کمیشن نے مالی سال 25-2024 کے اثاثوں کی تفصیلات جمع نہ کرانے پر زرتاج گل، صاحبزادہ حامد رضا اور عبداللطیف کو نااہل قرار دیدیا۔الیکشن کمیشن نے سابق ارکان قومی اسمبلی کو نااہل قرار دینے کا تحریری حکم نامہ بھی جاری کردیا ہے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق مالی سال 25-2024 کے اثاثوں کی تفصیلات جمع نہ کرانے پر زرتاج گل، صاحبزادہ حامدرضا اورعبداللطیف کو نااہل قرار دے دیا گیا ہے۔ الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ گوشواروں کی تفصیلات جمع کرانے تک یہ سابق ارکان قومی اسمبلی نااہل ہیں۔الیکشن کمیشن کے مطابق تینوں ارکان عام انتخابات، ضمنی الیکشن، سینیٹ اور مقامی حکومت کے انتخابات لڑنے کے لیے نااہل ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔