ہومتازہ ترینسعودی عرب نے یمن میں ٹھکانوں پر 32سے زائد فضائی حملے کئے، حوثیوں کا دعوی

سعودی عرب نے یمن میں ٹھکانوں پر 32سے زائد فضائی حملے کئے، حوثیوں کا دعوی

صنعا(آئی پی ایس )ایران کے حمایت یافتہ یمنی حوثیوں نے دعوی کیا ہے کہ سعودی عرب نے یمن کے مختلف علاقوں میں ان کے ٹھکانوں پر 32 سے زائد فضائی حملے کئے ہیں۔ایک روز قبل حوثیوں نے اپنے پڑوسی ملک سعودی عرب کے خلاف بڑے پیمانے پر حملے کئے تھے، جن کے نتیجے میں درجنوں افراد زخمی ہوئے۔

حوثیوں سے وابستہ المسیرہ ٹی وی نے رپورٹ کیا ہے کہ سعودی طیاروں نے گزشتہ چند گھنٹوں کے دوران مختلف علاقوں پر 32 فضائی حملے کیے ہیں۔سعودی عرب نے تاحال حوثیوں کی جانب سے ان حملوں کے دعوں پر کوئی با ضابطہ ردِعمل نہیں دیا ہے۔سعودی حکام کے مطابق منگل کی صبح حوثیوں کے حملوں کے باعث بعض تیل تنصیبات کی سرگرمیاں عارضی طور پر معطل ہو گئی تھیں اور 73 افراد زخمی ہوئے تھے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔