اسلام آباد(سب نیوز)پاکستان میں تاجکستان کے سفیر یوسف شریف زادہ نے ناروے کے بادشاہ ہیرالڈ پنجم کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
تاجکستان کے سفیر نے اسلام آباد میں ناروے کی شاہی مملکت کے سفارت خانے کا دورہ کیا اور مرحوم بادشاہ ہیرالڈ پنجم کے انتقال پر ناروے کی حکومت اور عوام سے تعزیت کا اظہار کیا۔اس موقع پر سفیر یوسف شریف زادہ نے سفارت خانے میں رکھی گئی تعزیتی کتاب میں اپنے تاثرات قلمبند کرتے ہوئے مرحوم بادشاہ کے اہل خانہ اور عزیز و اقارب سے دلی ہمدردی اور گہری تعزیت کا اظہار کیا۔انہوں نے مرحوم کے خاندان اور ناروے کے عوام کے ساتھ اس غم کی گھڑی میں یکجہتی کا اظہار بھی کیا۔
