ہومپاکستانیاسر عرفان گجر ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن راولپنڈی کے میڈیا کوآرڈینیٹر مقرر،نوٹیفکیشن جاری

یاسر عرفان گجر ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن راولپنڈی کے میڈیا کوآرڈینیٹر مقرر،نوٹیفکیشن جاری

راولپنڈی (سب نیوز)ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن راولپنڈی نے یاسر عرفان گجر ایڈووکیٹ ہائی کورٹ کو بار کا میڈیا کوآرڈینیٹر مقرر کر دیا ہے، جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔سیکرٹری جنرل ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن راولپنڈی قاسم محمود ملک کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق یاسر عرفان گجر ایڈووکیٹ کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں، لگن اور قانونی برادری کے لیے ان کی خدمات کے اعتراف میں انہیں فوری طور پر میڈیا کوآرڈینیٹر کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے تحت وہ پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا کے ساتھ کوآرڈینیشن، بار کے آفیشل بیانات و پریس ریلیزز کے اجرا اور ہائی کورٹ بار راولپنڈی کی سرگرمیوں اور فلاحی اقدامات کو اجاگر کرنے کے ذمہ دار ہوں گے۔اپنی تعیناتی پر ردعمل دیتے ہوئے یاسر عرفان گجر ایڈووکیٹ نے ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن راولپنڈی کی تمام ایگزیکٹو باڈی کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا جنہوں نے باہمی مشاورت کے بعد ان پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا۔ انہوں نے بالخصوص صدر بار سعید یوسف خان اور سیکرٹری جنرل قاسم محمود ملک کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس اعتماد کو ایک اہم ذمہ داری اور امانت سمجھتے ہوئے پوری دیانت داری، خلوص اور پیشہ ورانہ جذبے کے ساتھ نبھائیں گے۔یاسر عرفان گجر ایڈووکیٹ نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن راولپنڈی کے وقار، شان اور عزت کو ہمیشہ مقدم رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وہ بار کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے، میڈیا میں موثر نمائندگی یقینی بنانے اور وکلا برادری کے حقوق و فلاح و بہبود کے فروغ کے لیے اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے تاکہ معزز کابینہ کے اعتماد پر پورا اتر سکیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔