اسلام آباد (سب نیوز)چیف جسٹس پاکستان اور چیئرمین جوڈیشل کمیشن آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کی منظوری کے بعد بلاول بھٹو زرداری اور سینیٹر رانا ثنا اللہ خان کو جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کا رکن مقرر کر دیا گیا ہے، جس کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور پاکستان مسلم لیگ (ن)کے سینیٹر رانا ثنا اللہ خان جوڈیشل کمیشن میں حکومتی نمائندگی کریں گے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل جوڈیشل کمیشن کے 2 ارکان مستعفی ہو گئے تھے۔ ان میں پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر فاروق ایچ نائیک اور پاکستان مسلم لیگ (ن)کے شیخ آفتاب احمد شامل ہیں۔ فاروق ایچ نائیک نے ذاتی مصروفیات کی وجہ سے استعفی دیا تھا۔ دونوں ارکان کے استعفوں کے بعد کمیشن میں حکومتی نمائندگی کے لیے نئی نامزدگیاں عمل میں آئیں۔
بلاول بھٹو زرداری اور رانا ثنا اللہ جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کے رکن مقرر،نوٹیفکیشن جاری
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
