ہومپاکستانوزیراعلیٰ مریم نواز نے جناح انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا افتتاح کر دیا

وزیراعلیٰ مریم نواز نے جناح انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا افتتاح کر دیا

لاہور:(آئی پی ایس) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے لاہور میں جناح انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا افتتاح کر دیا۔

لاہور میں جناح انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ یہ ہسپتال میرا خواب تھا، دل کا مرض اتنا بڑھ گیا، ہر گھر میں دل کا مریض موجود ہے، پورے پاکستان سے امراض قلب کے مریض علاج کیلئے یہاں آسکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دنیا میں صحت سے بڑی کوئی نعمت نہیں، بااختیار لوگوں کو اللہ نے عوام کی خدمت کیلئے چنا ہے، اچھا کام کرنے پر عوام سے پہلے آپ کا دل گواہی دے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ روزانہ عوامی فلاح کیلئے فیصلے کرنا میری ذمہ داری ہے، وزیر صحت پنجاب سمیت پوری ٹیم نے دن رات کام کیا، پنجاب بھر میں مفت علاج اور ادویات فراہم کی جا رہی ہیں، سیاسی جماعتوں کی توجہ صرف عوامی خدمت پر ہونی چاہیے۔

مریم نواز نے کہا کہ افسوس سے کہنا پڑتا ہے، جماعتوں کا مزاج کرپشن اور دنگا فساد ہے، مسلم لیگ (ن) کا مزاج صرف خدمت اور ترقی ہے، اگر تمام سیاسی جماعتیں خدمت کی روش اپناتیں تو ملک ترقی کرتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ہارٹ ٹرانسپلانٹ کے کم از کم اخراجات 50 ہزار ڈالر ہیں، ہارٹ ٹرانسپلانٹ کیلئے فنڈ قائم کیا جائے گا، جناح انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں کل سے ہارٹ ٹرانسپلانٹ شروع ہوگا، پنجاب کے عوام کیلئے امراض قلب کا مفت علاج کیا جائے گا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔