ہومپاکستانلاہور میں آئندہ سال 3روزہ بسنت کی تاریخوں کا باقاعدہ اعلان کردیا گیا

لاہور میں آئندہ سال 3روزہ بسنت کی تاریخوں کا باقاعدہ اعلان کردیا گیا

لاہور (سب نیوز)وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے لاہور میں آئندہ سال 2027 میں بسنت مارچ کے دوسرے ہفتے میں منانے کا اعلان کردیا ہے۔
منگل کے روز وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری اپنے بیان میں صوبائی دارالحکومت لاہور میں بسنت 2027 کی تاریخوں کا باقاعدہ اعلان کیا۔ ان کے مطابق لاہور میں بسنت کا تہوار 12، 13 اور 14 مارچ 2027 کو زرق برق رنگوں کے ساتھ منایا جائے گا۔مریم نواز کا کہنا تھا کہ 2026 میں بسنت کا کامیاب انعقاد کیا گیا، جس کی کامیابی کی وجہ سے بسنت 2027 کے جشن کا اعلان کیا جا رہا ہے۔
وزیراعلی پنجاب نے کہا کہ یہ خوشیاں اور جشن عوام کے لیے ہیں، آگے بڑھیں، یادیں بنائیں اور لاہور کو ایک بار پھر روشن کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ لاہور ایک بار پھر بسنت کے رنگوں سے رنگ جائے گا۔وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے اوورسیز پاکستانیوں اور بین الاقوامی مہمانوں کو بھی بسنت کی تاریخوں میں لاہور آنے کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ اوورسیز پاکستانی اور مہمان ان تاریخوں کو محفوظ کرلیں، مجھے، لاہور اور پاکستان کو آپ کا انتظار رہے گا۔مریم نواز نے اس امید کا اظہار کیا کہ ان شا اللہ بسنت 2027 کو بھی بھرپور کامیاب بنائیں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔