ہومتازہ تریننائب وزیراعظم اسحاق ڈار شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کے لیے دوشنبے پہنچ گئے

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کے لیے دوشنبے پہنچ گئے

اسلام آباد (سب نیوز)نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہانِ حکومت کے اجلاس میں پاکستانی وفد کی قیادت کے لیے تاجکستان کے دارالحکومت دوشنبے پہنچ گئے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اجلاس 19 اور 20 اکتوبر 2026 کو منعقد ہو رہا ہے۔دوشنبے آمد پر تاجکستان کے وزیر توانائی و آبی وسائل اور پاکستان تاجکستان مشترکہ کمیشن کے شریک چیئرمین دالر جمعہ، تاجکستان میں پاکستان کے سفیر عرفان احمد، شنگھائی تعاون تنظیم کے لیے پاکستان کے قومی رابطہ کار خلیل ہاشمی اور تاجک حکام نے نائب وزیراعظم کا استقبال کیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔